ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سومیا، بی جے پی کارکنوں پرحملے کیلئے شیوسینا کے 5کارکن گرفتار

سومیا، بی جے پی کارکنوں پرحملے کیلئے شیوسینا کے 5کارکن گرفتار

Wed, 12 Oct 2016 19:51:11  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے لیڈر کریٹ سومیا اور دیگر بی جے پی کارکنوں پر حملے کے سلسلے میں آج شیوسینا کے پانچ کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔پولیس نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سومیا کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں شیوسینا کے کارکنوں نے مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کی۔نوگھر پولیس تھانہ کے سینئر پولیس انسپکٹر مادھو مورے نے کہاکہ بہم نے شیوسینا کے کارکنوں کے خلاف جرم کا مقدمہ درج کیا ہے اور آئی پی سی کی دفعہ324، 323، 504، 506اور متعلقہ دفعات کے تحت پانچ افرادکوگرفتار کیا ہے۔آج صبح گرفتار کئے گئے لوگوں میں کرن ندے، نلیش ساونت، نلیش ٹھکر، سنیل گورے اور کشور بھور شامل ہیں۔یہ تمام ملنڈ وسطی کے باشندے ہیں۔دونوں پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں ایک خاتون سمیت تین افرادزخمی ہوئے تھے۔پولیس نے کہا کہ شیوسینا کے کارکنوں نے پتلا جلانے پراعتراض ظاہرکیاتھاکیونکہ وہ ایم سی جی ایم میں حکمراں8 ہیں اور انہوں نے پروگرام روکنے کی کوشش کی۔


Share: